گلوکار امانت علی اور بینا کا گانا ’’شکریہ شکریہ‘‘ کا ٹیزر لانچ

کلچرل رپورٹر  اتوار 1 جنوری 2017
گانا ماڈل واداکار نور حسن اور صنم چوہدری پر تھائی لینڈ میں پکچرائز کیا گیا۔ فوٹو: فائل

گانا ماڈل واداکار نور حسن اور صنم چوہدری پر تھائی لینڈ میں پکچرائز کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: گلوکار امانت علی اور بینا کا فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کے لیے گائے گیت ’’شکریہ شکریہ‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا سمیت چینلز پر لانچ کردیا گیا۔ یہ گانا ماڈل واداکار نور حسن اور صنم چوہدری پر تھائی لینڈ کے جزیرے فوکھٹ پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ اس گانے کی میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی ناشاد ، پروڈیوسر خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان ہیں۔

ہدایتکار شعیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلم اورینٹل فلمز کی طرف سے فلم بینوں کو نئے سال 2017ء کا تحفہ ہوگی ، جس کے دوگانے تھائی لینڈ میں ہی شوٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے دوسرا گانا جو عنایت خان اور ریحانہ ملہوترا پر عکسبند کیا گیا ہے وہ نئے سال ماہ جنوری میں لانچ کردیں گے۔ شعیب خان نے کہا کہ فلم کی میں اداکار جاوید شیخ کیرئیر کا یادگار رول کر رہے ہیں ، دیگر فنکاروں میں اداکارہ ثناء ، فائزہ خان، اسماعیل تارا، ساجن عباس، نور حسن، عنایت خان، ریحانہ ملہوترا اور صنم چوہدری شامل ہیں۔ شعیب خان نے کہا کہ اس فلم کا ٹریلر اور میوزک ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔