سال 2016 میں رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے اعدادو شمار

ساجد رؤف  اتوار 1 جنوری 2017
سال بھر شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 60 ہزار وارداتیں کی گئیں۔ فوٹو:فائل

سال بھر شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 60 ہزار وارداتیں کی گئیں۔ فوٹو:فائل

کراچی: سال2016 کا اختتام ہوگیا، پولیس ماضی کی طرح گزشتہ برس بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی رہزن کھلے عام شہریوں سے اسلحے کے روز پر لوٹ مار کر کے فرار ہوتے رہے رہزنوں کے حوصلے اتنے بلند رہے کہ انھوں نے مزاحمت پر متعدد شہریوں کو قتل اور درجنوں افراد زخمی کردیے، گزشتہ سال شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے34 ہزار137 قیمتی موبائل فون چوری یا اسلحے کے روز پر چھین لیے گیے اسی طرح شہریوں سے 24 ہزار موٹر سائیکلیں اور1700 گاڑیاں چوری یا اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں، سب سے زیادہ موبائل فونز اگست کے مہینے میں 3ہزار205، سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں جولائی کے مہینے میں2ہزار348 اور سب سے زیادہ گاڑیاں جنوری میں179 چوری یا اسلحے کے روز پر چھینی گئی، سال 2015 میں شہر کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں سے32 ہزار سے زائد موبائل فونز چوری یا اسلحے کے روز پر چھینے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2016اختتام پذیر ہو گیا پولیس حکام کی جانب سے اسٹریٹ پر قابو پانے کے دعوؤں اور پولیس کے جانب اسنیپ چیکنگ اور تابڑ توڑ چھاپوں کے باوجود گزشتہ سال بھی اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا نہ جاسکا ، رہزن شہر کی تمام شاہراہوں، ٹریفک سگنل، چورنگیوں، بازاروں ،مارکیٹوں اور سڑکوں میں آزادانہ وارداتیں کرتے رہے اور با آسانی فرار ہوگئے پولیس حکام اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کے بجائے صرف ماتحت پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے رہے۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار نے پولیس کے تمام تر دعوؤں کی پول کھول دی گزشتہ سال یکم جنوری سے 30 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر60 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گزشتہ سال شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے 34 ہزار 137 قیمتی موبائلز فونز چوری یا اسلحے کے روز پر چھین لیے گیے اسی طرح شہریوں 24 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں اور17 سو سے زائد گاڑیاں چوری یا اسلحے کے روز پر چھین لی گئیں۔

اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ سال جنوری میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے3 ہزار130موبائل فونز چوری یا اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے اسی طرح فروری میں 2 ہزار867 ، مارچ میں2 ہزار855 ، اپریل میں2 ہزار855 ، مئی میں3 ہزار33 جون میں 2 ہزار583 ، جولائی میں2ہزار890 ، اگست میں3 ہزار205 ، ستمبر میں2 ہزار636 ، اکتوبر میں2 ہزار796، نومبر میں 2ہزار738 اور دسمبر میں 2ہزار 661 شہریوں سے ان کے موبائل فونز چوری یا پھر اسلحے کے روز پر چھین لیے گئے گزشتہ سال جنوری میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے 1ہزار833 موٹر سائیکلیں چوری یا اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں اسی طرح فروری میں1ہزار726 ، مارچ میں1ہزار881 ، اپریل میں1ہزار 828 ، مئی میں ، جون میں2 ہزار298 ،جولائی میں2 ہزار348 ، اگست میں 2ہزار250، ستمبر میں1ہزار 960 ، اکتوبر میں2 ہزار267 ، نومبر میں 2 ہزار13 اور دسمبر میں1ہزار 765  شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری یا پھر اسلحے کے روز پرچھین لی گئیں۔

گزشتہ سال جنوری میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے179 گاڑیاں چوری یا اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے اسی طرح فروری میں148، مارچ میں 138، اپریل میں114، مئی میں 143، جون میں169 ،جولائی میں145 ،اگست میں152 ، ستمبر میں 129، اکتوبر میں125، نومبر میں149 اور دسمبر میں135شہریوں سے ان کی گاڑیاں چوری یا اسلحے کے روز پر چھین لی گئیں، سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2016 میں عام شہریوں سے32 ہزار سے زائد موبائل فونز چوری یا اسلحے کے روز پر چھینے گئے تھے ، اعداد وشمار کے مطابق سال2016 میں اغوا برائے تاوان کی21 وارداتیں ، بھتہ خوری کی103وارداتیں، بینک ڈکیتی کی 12وارداتیں اور شہر میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ،فائرنگ اور قتل کے واقعات میں 470افراد جاں بحق ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔