3 ہندوؤں کا مبینہ قاتل گرفتار، 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 دسمبر 2012
پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور پولیس مقابلے کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور پولیس مقابلے کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

کراچی: سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل نے ماڑی پور روڈ سے مقابلے کے بعد ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی۔

ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب مقابلے کے بعد ملزم رمضان بھائیو ولد ہادی بخش کو گرفتار کر کے  کلاشنکوف مع میگزین و گولیاں برآمد کرلیں۔

04

چوہدری اسلم نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ شکار پور میں بھتہ نہ دینے پر ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3  افراد ڈاکٹر اشوک کمار ، ڈاکٹر ادیب کمار اور نوید کمار کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 74/11 دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ چک ڈسٹرکٹ شکار پور میں درج ہے ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو قتل کرنے بعد وہ علاقے میں موجود دیگر ہندو کمیونٹی کے افراد پر اپنا رعب اور خوف پیدا کر کے بھتہ طلب کرنا چاہتا تھا ، چوہدری اسلم نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا ، سی آئی ڈی پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور پولیس مقابلے کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔