وزیراعظم منموہن نے اجلاس میں بلاکر ذلیل کیا، جے للیتا

بی بی سی  جمعـء 28 دسمبر 2012
میٹنگ میں ہر وزیراعلیٰ کیلیے ایک مقررہ وقت طے تھا، مرکزی وزیرراجیو شکلا کی وضاحت

میٹنگ میں ہر وزیراعلیٰ کیلیے ایک مقررہ وقت طے تھا، مرکزی وزیرراجیو شکلا کی وضاحت

نئی دہلی: بھارتی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دلی میں بلائی گئی قومی ترقی کونسل کے اجلاس میں انھیں ’ذلیل کیا گیا اس لیے بطور احتجاج انھوں نے واک آؤٹ کیا‘۔

وزیراعظم منموہن سنگھ نے ’نیشنل ڈیولپمنٹ‘ کے نام پر اس اجلاس میں ملک بھر کے وزرا اعلیٰ کو دعوت دی تھی اور اسی میں شرکت کے لیے جے للیتا بھی آئی تھیں۔ اجلاس سے باہر آکر غصے سے تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ نے کہا”جس طرح سے میرے بولنے کے لیے مقرر 10 منٹ کی مدت کے بعد میری تقریر کے دوران میں ہی گھنٹی بجا دی گئی وہ انتہائی توہین آمیز ہے۔ میں نے کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔ پچھلے اجلاس میں لوگوں نے اس سے کہیں زیادہ بولا ہے۔

02

حکومت منتخب ریاستی حکومتوں کی توہین کر رہی ہے اور ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ اس رویے کے خلاف میں نے قومی ترقی کونسل کا بائیکاٹ کر دیا۔” تمل ناڈرو کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے زیر اقتدار ریاستوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر راجیو شکلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں ہر وزیر اعلیٰ کے لیے ایک مقررہ وقت طے تھا اور اگر سب کے لیے وقت مقرر نہیں کیا جاتا تو مقررہ وقت میں اجلاس ختم نہیں ہو سکتاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔