دہشتگرد حملے:12سال میں11ہزار80 پاکستانی جاں بحق ہوئے

افتخار چوہدری  جمعـء 28 دسمبر 2012
مشرف دورکے8برس میں5365دہشتگرد حملے ہوئے،مجموعی طورپر6099افرادہلاک ہوئے

مشرف دورکے8برس میں5365دہشتگرد حملے ہوئے،مجموعی طورپر6099افرادہلاک ہوئے

اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان میںگذشتہ 12 سال میں خودکش حملوں، ہینڈگرینیڈ، میزائل حملوں، راکٹ حملوں سمیت 11 ہزار 70 دہشت گرد حملے ہوئے جن میںقانون نافذکرنیوالے اداروںکے 31 سو افراد شہید جبکہ 83 سو زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار7  سو عام شہری جاں بحق اور19 ہزار 607 زخمی ہوئے۔

دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں یکم جنوری 2001 سے 27 دسمبر2012  تک کی وزارت داخلہ کی جامع رپورٹ کے مطابق ان 12سالوں میں سب سے زیادہ حملے 2007 اور 2009 میںہوئے۔ 2007 میں 1820 حملوں میں 575 سیکیورٹی اہلکار اور 1677 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 2009 میں 1938 دہشتگرد حملوں میں  698 اہلکار شہید 1830 زخمی ہوئے جبکہ 1662 عام شہری جاں بحق اور 5506  زخمی ہوئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں یکم جنوری2001 سے لیکر 8 سال میں کل 5365 دہشت گرد حملے ہوئے جن میںمجموعی طور پر 6099 افراد ہلاک ہوئے۔

09

ان میںقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 1472 افراد شہید ہوئے جبکہ 4627 عام شہری مارے گئے جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں کل 4116 افراد مارے گئے ہیں۔ رواں سال بڑے شہروں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں 30 خودکش  حملے ہوئے جبکہ ہینڈ گرینیڈ ودیگر طریقوں سے بھی حملے کیے گئے۔ دیگر سالوں کی طرح رواں سال خیبرپختونخوا پر سب سے زیادہ بھاری گذرا۔ پچھلے 3 سال میں رواں سال سب سے کم خودکش حملے ہوئے جبکہ بڑے خودکش حملوں کی تعداد پچھلے 3 سال میں بالترتیب 68،45 اور 30 ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔