سیکس سے متعلق سب سے زیادہ تجسس سری لنکا میں پایاجاتاہے

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 28 دسمبر 2012
شہروں کی ترتیب سے شوقین مزاجوں میں ابتدائی 5 شہر بھارت کے ہیں جب کہ اس حوالے سے لاہورچھٹے نمبرپرہے۔ فوٹو : فائل

شہروں کی ترتیب سے شوقین مزاجوں میں ابتدائی 5 شہر بھارت کے ہیں جب کہ اس حوالے سے لاہورچھٹے نمبرپرہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: یہ بات شاید ہی کسی کے لئے  حیرت کا باعث ہو کہ  انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا موضوع سیکس یعنی جنس ہے۔

اور اس حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ متجسس افراد سری لنکن ہیں۔ یہ حقیقت ’گوگل ٹرینڈز‘ کے اعداد و شمار سے منظر عام پر آئی۔ گوگل کی اس عوامی استفادے کی ویب سائٹ کے ذریعے یہ جانا جا سکتا ہے کہ کس مخصوص سائٹ کو کب، کہاں، کس نے، کس زبان میں اور کتنی بار سرچ کیا۔ اور یہ اطلاع بھی شاید ہی کسی کو حیران کرے کہ جنس کے حوالے سے سرچ کرنے میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے۔ تیسرے نمبر پر پاپوانیو گنی، چوتھے پر ایتھوپیا ہے۔

12

اور پاکستان بھلا کب پیچھے رہنے والا تھا! جی ہاں، ٹاپ فائیو کا فگر مکمل کرنے والا یعنی پانچواں نمبر پاکستان کا ہی ہے۔ اس حوالے سے اگر ملکوں کے بجائے شہروں کی ترتیب سے دیکھا جائے تو شوقین مزاجوں میں پہلا نمبر بنگلور کا ہے۔ مزے کی بات یہ کہ ٹاپ فائیو پوزیشنوں پر انڈین شہروں کا ہی راج ہے۔چنائی، پونا، نیو دہلی اور کولکتا، چھٹے نمبر پر لاہور ہے۔ اگلے دو شہر پھر بھارتی ہیں، چندی گڑھ اور ممبئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔