پیرس میں پانی پرتیرتا جمنازیم

ویب ڈیسک  بدھ 4 جنوری 2017
کشتی نما یہ جمنازیم لوگوں کو ورزش کی طرف راغب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
 فوٹو: بشکریہ کارلو راٹی

کشتی نما یہ جمنازیم لوگوں کو ورزش کی طرف راغب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ کارلو راٹی

پیرس: اطالوی کمپنی نے لوگوں کو ورزش کی رغبت دلانے کے لیے ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو ان کی جسمانی مشقت سے آگے بڑھتی ہے۔

اس خوبصورت کشتی کو پیرس کے قریب دریائے سَین میں آزمایا جائے گا۔ یہ شیشے میں بند ایک چھوٹا سا جمنازیم ہے جس کے اندر ورزشی سامان ہے، مثلاً یہ ٹریڈ مل اور سائیکل وغیرہ کو چلانے سے کسی کشتی کی طرح آگے بڑھتا ہے جب کہ اس کا مقصد لوگوں میں ورزش کے متعلق دلچسپی پیدا کرنا ہے۔

کشتی 65 فٹ لمبی ہے جس میں ایک وقت میں 45 افراد آسکتے ہیں۔ اسے دریائی جمنازیم کہا گیا ہے جو انسانی قوت مثلاً  ورزشی سائیکل چلانے سے آگے بڑھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں لوگ اپنی جسمانی قوت سے کشتی کو آگے لے جاتے ہیں اور لوگ اسے خود آگے بڑھتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک منفرد احساس ہے کہ لوگ اسے اپنی قوت سے دھکیلتے ہیں اور اگر مطلوبہ تعداد میں لوگ اس پر سوار نہ ہوں گے تو کشتی نما جمنازیم قابلِ تجدید توانائی مثلاً سورج کی روشنی سے آگے بڑھے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔