ایوانوں میں ٹیکس چور بیٹھے ہیں جلد سیاست میں آؤں گی،میرا

عمیر علی انجم  جمعـء 28 دسمبر 2012
پیپلزپارٹی،مسلم لیگ اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ممبر قومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلیے آفر ہے،میرا فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی،مسلم لیگ اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ممبر قومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلیے آفر ہے،میرا فوٹو: فائل

کراچی: معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے وزرا ومشیر اور ان کے حواری سب سے بڑے ٹیکس چور ہیں اور مجھ پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ میں نے ٹیکس نہیں دیا،ؤ۔

پاکستان میں چور اور لٹیرے بھرے پڑے ہیں، میرا ایک معصوم اور مسکین لڑکی ہے ہر شخص کا زور اسی پر چلتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے شادی کی ایک تقریب میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،میرا نے کہا کہ جلد سیاست میں آنے کا اعلان کروں گی، پاکستان پیپلزپارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ممبر قومیوصوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلیے آفر ہے،  مگراب تک کسی کوکوئی جواب نہیں دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان مجھے نظریاتی طور پر پسند ہیں اور ان سے میری  ایک تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ہے مگر میں نے انھیں بھی اب تک کوئی جواب نہیں دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کیلیے بیرون ملک اداکاری کیلیے گئی تو میرے خلاف اسکینڈلز بنا دیے گئے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایک ہندوستانی فلم کی آفر ہے اگر کام معیاری ہوا تو ضرور حامی بھروں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔