گوجرانوالہ: کھانسی کا شربت پینے سے مزید7افرادہلاک، تعداد 39ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 دسمبر 2012
کھانسی کا شربت  بطور نشہ استعمال کرنے سے آج ہلاک ہونے والے افراد میں زاہد، مقبول، ساگر، الله دتہ شامل ہیں۔ ، فوٹو : فائل

کھانسی کا شربت بطور نشہ استعمال کرنے سے آج ہلاک ہونے والے افراد میں زاہد، مقبول، ساگر، الله دتہ شامل ہیں۔ ، فوٹو : فائل

گوجرانوالہ: کھانسی کا شربت بطور نشہ استعمال کرنے والے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے ،سیرپ پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 39 ہو گئی۔

سول اسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں سے آج 7افراد ہلاک ہوگئے جن میں زاہد ، مقبول ، سلیم،ساغر ، اللہ دتہ اور2 نامعلوم افراد شامل ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق 8 افراد ابھی بھی موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں ، مرنے والوں میں 4 افر د کا تعلق گرجاکھ کے علاقہ سے ہے ۔

واضح رہے گوجرانوالہ میں کل ایک اور مریض امانت اسپتال میں دم توڑ گیا تھا جب کہ کامونکی میں کھانسی کا نشہ آورشربت پینے سے علی، حسن،قیوم اورشفیق جاں بحق ہوگئے تھے۔ گوجرانوالہ اورکامونکی میں نشہ آورشربت پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی تھی اور دونوں شہروں میں واقع مختلف  میڈیکل اسٹوروں کو سیل بھی کر دیاگیا تھا۔

ڈی سی اوگوجرانوالہ نجم احمد نے میڈیا کو بتا یا تھا کہ بختے والا میں میاں میڈیکل اسٹور سے متعدد کھانسی کے نشہ آورشربت کی بوتلیں قبضے میں لے کر تجزیہ کے لئے لاہور بھجوادی گئی ہیں  جبکہ متعدد میڈیکل اسٹوروں  کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔