- حافظ نعیم کا کراچی میں لوڈشیڈنگ اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے تحریک کا اعلان
- فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی
- عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم
- ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہل کار جاں بحق
- ایشیاکپ: پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت
- ق لیگ پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج
- کراچی؛ فائرنگ رینج میں گوٹھوں کی اراضی شامل کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب
- اہم مقدمات میں اپنے رویے سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا، جسٹس فائز
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
- آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا
- ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ
- اگست کیلیے درآمدی ایل این جی سستی
- جامعہ کراچی کی اراضی پراسپورٹس پویلین قائم، انتظامیہ خاموش
- آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے
- شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ؛ سیشن جج کو نظرثانی درخواست سن کر آج ہی فیصلے کا حکم
- کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق
- اب ٹک ٹاک پر الفاظ لکھیں اور اس سے وابستہ تصویر پائیں
- روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
- تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
گانے کی چوری، جاوید وڑائچ بھی ساحر لودھی کے سامنے آ گئے

پرویزکلیم کی فلم کے گانے ’’دل فقیر‘‘حقوق حاصل ہیں،جاوید وڑائچ کاکوئی گیت نہیں لیا،ساحرلودھی ۔ فوٹو : فائل
لاہور: معروف فلمسازجاوید وڑائچ نے اپنی فلم ’’ غنڈہ ٹیکس ‘‘ کا گیت ’’دل دا بوہا کھول‘‘ بغیراجازت اپنی فلم میں شامل کرنے پر اداکار ساحر لودھی کیخلاف پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کو درخواست دینے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
جاوید وڑائچ نے موقف اختیارکیا ہے کہ ساحرلودھی اورمیوزک ڈائریکٹرساجی علی نے بغیراجازت میری فلم کا گانااپنی فلم میں شامل کیا۔ ان کیخلاف فوری کارروائی نہ ہوئی تو وہ عدالت سے رجوع کرینگے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ساحرلودھی نے ’’ ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ میں کبھی ایسی گستاخی نہیں کرسکتا جس سے جاوید وڑائچ جیسے پروفیشنل پروڈیوسراورپرویز کلیم جیسے عظیم رائٹروڈائریکٹر کی دل آزاری ہو۔ ’’دل فقیر‘‘ کے رائٹس میرے پاس ہیں اوراسے میں نے خود لکھا ہے۔
جاوید وڑائچ کی فلم کا بھی کوئی گیت ہم نے نہیں لیا، اگرہم ایسا کرتے تومیں پہلے ان سے باقاعدہ اجازت لیتا۔ میری فلم مکمل طورپرپاکستانی ہے اوراس وقت مجھے اپنے سینئرز کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ میوزک ڈائریکٹرساجی علی نے کہا کہ فلم کے ایک گیت کے درمیان میں ہم نے ایک لائن ’’ دل دا بوہا کھول‘‘شامل کی ہے، اس کے علاوہ پوراگیت نئے سرے سے لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے مصنف وہدایتکارپرویزکلیم نے بھی ساحرلودھی پرگیت چوری کاالزام لگاتے ہوئے درخواست دے رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔