نیب کا اسلم بھوتانی کے خلاف خفیہ رائے شماری میں ووٹ دکھاکرڈالنے کا نوٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 28 دسمبر 2012
بلوچستان اسمبلی میں اسپیکرکے خلاف  ہونے والی خفیہ رائے شماری کے دوران خاتون رکن اپنا ووٹ دکھا کرکاسٹ کررہی ہیں۔ فوٹو: آن لائن

بلوچستان اسمبلی میں اسپیکرکے خلاف ہونے والی خفیہ رائے شماری کے دوران خاتون رکن اپنا ووٹ دکھا کرکاسٹ کررہی ہیں۔ فوٹو: آن لائن

اسلام آ باد: چیئرمین نیب نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو ہٹانے کے لئے خفیہ رائے شماری کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے دکھا کر ووٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ممبران دکھا کر ووٹ ڈالتے رہے، کئی ارکان  اسمبلی ٹی وی اسکرین پرایوان میں بیٹھے حکومتی شخصیات کو ووٹ کی پرچی دکھاتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ خفیہ رائے شماری  کے عمل کی دھجیاں اڑانے کا یہ واقعہ اختیارات کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔