نواب شاہ میں غیرت کے نام پر نوجوان خاتون سمیت 2 افراد کا قتل

نامہ نگار  ہفتہ 29 دسمبر 2012
ایس ایچ او اویس منگریو نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتول اجمل کے بھائی ریاض نے دو ملزمان دین محمد اور ایک نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایس ایچ او اویس منگریو نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتول اجمل کے بھائی ریاض نے دو ملزمان دین محمد اور ایک نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ: کاروکاری کے الزام میں دہرا قتل‘سسر نے اپنی نوجوان بہو کو گلا گھونٹ کر مار دیا جبکہ اس کے آشنا کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس نیلاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نواب شاہ کے نواحی گوٹھ ایوب خان رند میں ملزم دین محمد نے کاروکاری کے الزام میں اپنی 25سالہ بہو فوزیہ کا گلا گھونٹ کر اس کے آشنا 26سالہ اجمل رند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزم فرار ہوگیا۔

01

تعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ پہنچائیں، ایس ایچ او اویس منگریو نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتول اجمل کے بھائی ریاض نے دو ملزمان دین محمد اور ایک نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔