سدھیر مشرا کی نوازشوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،چترانگداسنگھ

نیٹ نیوز  ہفتہ 29 دسمبر 2012
چترانگداسنگھ اپنی نئی فلم میں ارجن رامپال کے مدمقابل کردار ادا کررہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

چترانگداسنگھ اپنی نئی فلم میں ارجن رامپال کے مدمقابل کردار ادا کررہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ممبئی:  اداکارہ چترانگداسنگھ نے کہا ہے کہ ہدایتکار سدھیر مشرا نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکے میرے اندر کی فنکارہ کو زندہ کردیا ہے ۔

انھوں نے کہ کہ مشرا جی نے ہی پہلی بار فلم ’’ہزاروں خواہشیں ایسی ‘‘میں کاسٹ کرکے میرے فنی سفر کا آغازکرایا ان کی نوازشوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،2013کو ریلیز ہونے والی نئی فلم’’انکار ‘‘کی لانچنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلمی سفر میں آگے بڑھنا ہے اور آنیوالی فلم میں یادگار کردار نبھارہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم میں ارجن رام پال کے ساتھ فلمی زندگی کا اہم کردارنبھارہی ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔