کینیڈا میں خاتون نے خواب میں لاٹری کا نمبر دیکھ کر 53 لاکھ ڈالر جیت لئے

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2017
 انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی،فوٹو:بشکریہ بی بی سی

انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی،فوٹو:بشکریہ بی بی سی

نووا اسکوٹیا: کینیڈا کی رہائشی اولگا بینو نے 53 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری جیت لی ہے جس کا نمبر انہوں نے 27 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا۔

اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ نمبر انہیں 1989 میں خواب میں نظر آیا اور ان کے ذہن سے چپک کر رہ گیا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی ’’دی اٹلانٹک لاٹری‘‘ میں ہر بار اسی نمبر کا ٹکٹ خریدنا شروع کردیا۔

اس دوران وہ خود بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں اور ان کے شوہر کو گھر تک فروخت کرنا پڑا لیکن اولگا نے اٹلانٹک لاٹری میں اسی نمبر کے ٹکٹ ہر مرتبہ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور آخرکار 27 سال بعد ان کی قسمت مہربان ہو ہی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاٹری کی انعامی رقم سے وہ اپنے گھروالوں کے لئے ایک اچھا سا مکان خریدیں گی اور پھر ڈزنی ورلڈ گھومنے جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔