- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
- کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
- مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن مسترد کردے، حافظ نعیم الرحمٰن
- علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک کی احتجاجی کال کی مخالفت کردی
- ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے جبکہ پی پی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو
- چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف
- کراچی میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
- یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش
- ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی؛ روس
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری خرچ پرعشائیہ لینے سے معذرت
کورنگی میں ترقیاتی کام آئندہ ماہ مکمل ہوجائینگے، محمد حسین سید
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ کورنگی کازوے ، آٹھ ہزار،چودہ ہزاراور پندرہ روڈ، لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس ، ٹینری زون ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کورنگی کراسنگ ، سی بی ایم برج کے تمام کاموں کواگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بات انھوں نے ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن ،سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد اطہر، چیف انجینئرزضلع شرقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہا کہ کورنگی کازوے کے تمام کاموں کو کو اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے نیو جرسی بیئرئر لگانے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اورآنے جانے والوں راستوں کو3رویہ کیا جارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ لانڈھی، کورنگی اور کورنگی کریک کی جانب جانے والی ٹریفک اکثر و بیشتر اس انٹرسیکشن پر آکر پھنس جاتی ہے جس کے باعث رش کے اوقات میں شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورنگی کراسنگ کی ری ڈیزائننگ ہونے کے بعد کورنگی اور لانڈھی جانے والی ٹریفک کو کورنگی کریک جانے والی ٹریفک سے علیحدہ کردیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ کورنگی کریک اور ابراہیم حیدری کے علاقے میں تیزی سے تعمیرات جاری ہیں مختلف کالج، یونیورسٹیز کیمپس اور بڑی بڑی فیکٹریاں بننے کے باعث یہاں ٹریفک کا دبائو بڑھتا جا رہا ہے، ابراہیم حیدری میں سی بی ایم پل کا ایک حصہ تعمیر کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر تعمیراتی کام جاری ہے تاکہ یہاں بھی ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔