- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
غذا میں میگنیشیئم بڑھائیں، ذیابیطس اورامراضِ قلب دوربھگائیں
بیجنگ: میگنیشیئم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ غذا میں اس کا استعمال ذیابیطس اورامراضِ قلب سے بچاتا ہے۔
پچھلے دنوں کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرغذا میں میگنیشیئم سے بھرپورکھانوں مثلاً ہرے پتوں والی سبزیوں، مچھلی، پھلیوں اور اناج سے منہ موڑا جائے تو اس اہم دھات کی کمی سانس کے امرض، ذیابیطس، امراضِ قلب اور الزائیمر کی وجہ بن سکتی ہے۔
چین کی زینگ زو یونیورسٹی میں غذائیت کے ماہر ڈاکٹر ژویژیان فینگ نے 1999 سے اب تک ہونے والے 40 مطالعوں اور سروے کا بغور جائزہ لیا ہے جس میں 9 ممالک کے دس لاکھ افراد میں میگنیشیئم اور مہلک امراض کے تعلق پر غور کیا گیا ہے۔
سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں میں میگنیشیئم کی کمی تھی ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں امراض قلب کا خطرہ 10 فیصد، فالج کا خطرہ 12 فیصد اور ذیابیطس کا امکان 26 فیصد تک زیادہ تھا۔ ڈاکٹر فینگ اس کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ میگنیشیئم صحت کے لیے ایک بہترین شے ہے۔
اس مطالعے میں امراضِ قلب کے 7,678، ہارٹ فیل کے 701، فالج کے 4,755، اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 26,299 کیس اور 10 ہزار سے زائد اموات کو نوٹ کیا گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق روزانہ 100 ملی گرام میگنیشیئم کا استعمال فالج اور امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔
دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ میگنیشیئم کا استعمال براہِ راست کئی امراض کو روکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔