عادل مراد نے ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں انٹری دیدی

کلچرل رپورٹر  جمعـء 6 جنوری 2017
میری کوشش ہوگی کہ فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کو یادگار بناؤں، عادل مراد۔ فوٹو : فائل

میری کوشش ہوگی کہ فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کو یادگار بناؤں، عادل مراد۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد کی طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عادل مراد نے اردو فلم ’’راجہ صاحب‘‘ سے ڈبیو کیا مگر کمزور اسکرپٹ اور ڈائریکشن کے باعث باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔اس فلم کی ناکامی کے بعد عادل مراد نے پروڈکشن کے ساتھ چند ایک ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی۔

مصنف وہدایتکار سید نور نے نئی اردو فلم ’’چین نہ آئے ‘‘ میں عادل مراد کو سائن کیا ہے۔ اس حوالے سے عادل مراد نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ فلم انڈسٹری میں اپنی واپسی کو یادگار بناؤں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔