پاک افغان ڈی جی ایم اوزمیں ہاٹ لائن قیام کافیصلہ

ثناء نیوز  ہفتہ 29 دسمبر 2012
کسی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

کسی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بارڈر میکنزم کوآرڈینیشن کے تحت نئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

نئے ایس او پیز پاکستان افغانستان اور ایساف نے تیار کیے ہیں تاکہ مسقبل میں سلالہ جیسے ممکنہ واقعات کی روک تھام کی جا سکے ، نئے میکنزم کے تحت ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز آپس میں رابطہ کر سکیں گے اور دونوں اطراف کے ملٹری کمانڈر نقل و حرکت سے قبل متعلقہ کمانڈروں کو آگاہ کرینگے۔

06

کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے ، دونوں ممالک نے اپنے سرحدی علاقوں میں گشت کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔