مشکے آپریشن کیخلاف دوسرے روزبھی شٹرڈائون ہڑتال

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  ہفتہ 29 دسمبر 2012
ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی نفری تعینات رہی. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی نفری تعینات رہی. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

کوئٹہ / خضدار / قلات: مشکے اورآواران میں جاری آپریشن کیخلاف بی این ایف اور بی ایس او (آزاد) سمیت دیگر بلوچ سیاسی تنظیموں کی جانب سے دی گئی کال پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جسکے باعث معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ۔

مشکے اور آواران میں ہونیوالے آپریشن کیخلاف بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کی بلوچ نیشنل فرنٹ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) سمیت دیگر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا تھاجسکے بعدجمعے کو دوسرے روز بھی خضدار، قلات، سو راب ،وڈھ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی، ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز ،بینک بندرہے اورلوگوںکو اشیائے خورونوش کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

07

ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے پولیس، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا،قلات سے نمائندے کے مطابق مشکے آپریشن کیخلاف قلات میں بی این پی عوامی کی کال پرشٹرڈائون ہڑتال رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔