آسٹریلوی بیٹسمین ’’مائیکل ہسی‘‘کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 دسمبر 2012
مائیک ہسی نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔ فوٹو:اے ایف پی

مائیک ہسی نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔ فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلوی مڈل آڈر بیٹسمین ’’مائیکل ہسی‘‘ نے سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

37 سال کے کھلاڑی ’’مائیکل ہسی‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، مائیکل ہسی 3 جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں  سری لنکا کےخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ مسٹر کرکٹ کے نام سے مشہور ’’مائیک ہسی‘‘ نے اب تک 78 ٹیسٹ، 185 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔