اسمبلی نے منظوری دی تو سزائے موت فوری نافذ کردوں گا، ترک صدر اردوان

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2017
ہم معصوم انسانوں کا قتل کرنے والے ان بے حس انسانوں کی دیکھ بھال کرنے کے حق کے مالک نہیں ہیں، صدر اردوان۔ فوٹو؛ فائل

ہم معصوم انسانوں کا قتل کرنے والے ان بے حس انسانوں کی دیکھ بھال کرنے کے حق کے مالک نہیں ہیں، صدر اردوان۔ فوٹو؛ فائل

انقرہ: ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے ایک بارپھر واضح کیاہے کہ اگرقومی اسمبلی نے سزائے موت پر عملدرآمد کو قبول کرلیا تو میں بھی اسکی منظوری دے دوں گا۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کسی قاتل کومعاف کرنے کاحق حکومت کے پاس نہیں ہوتا، ہم معصوم انسانوں کا قتل کرنے والے ان بے حس انسانوں کی دیکھ بھال کرنے کے حق کے مالک نہیں ہیں، آنکھوں میں خون آتر آنیوالے قاتلوں کے ریورڑ باہمی تعاون کیساتھ ترکی میں حملے کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدرضلع ازمیرکی عدالت کے سامنے گزشتہ روزہونیوالے دہشت گردحملے سے متعلق بتایا اس دوران قبضہ کردہ اسلحہ، بم اور سازوسامان دہشت گردوں کے وہاں پروسیع پیمانے پرخون خرابہ کرنے کیلیے آنے کاثبوت پیش کرتاہے، پولیس اہلکاروں کے بہادرانہ اقدام کی بدولت دہشت گردوں کو چیک پوسٹ پرروکنے کی یاددہانی کرانے والے اردوان نے وضاحت کی کہ اس طریقے سے وسیع پیمانے کی تباہی کا سدباب کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔