- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
- اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند قرار، تحقیق
- بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی
- واٹس ایپ صارفین کے لیے اسٹیلتھ موڈ متعارف کرانے جارہا ہے
- شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- ترکی میں آج سے پرااسلامک گیمز کا آغاز
بھارت میں سچ بولنے کی سزاموت سے کم نہیں، فنکار

ہلاکت پلاننگ سے ہونیوالی کارروائی ہے نیئراعجاز ،ماہ نور اور ریجا علی کی گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کی پراسرار موت نے پاکستانی فنکاروں کوبھی ہلا کررکھ دیا ہے۔ کسی نے ان کی موت پاکستان سے محبت اور چاہت کو قراردیا ہے توکسی نے اس حوالے سے تحقیقات بھارتی حکومت آلہ کار پولیس سے نہیں بلکہ کسی بین الاقوامی تحقیقاتی کمپنی سے کروانے کی خواہش ظاہرکردی ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار نیئراعجاز نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکارتھے۔ ان کی فنی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کی لازوال اداکاری نے کئی فلموں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یادگاربنا دیا۔ ان کی موت پردنیا بھرمیں ان کے چاہنے والے افسردہ تھے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ اورملے جلے بیانات نے اس کیس کوایک نئی سمت موڑ دیا ہے۔ اس کی تحقیقات اعلیٰ پیمانے پرہونی چاہیے تاکہ ان کے چاہنے والوں کے سامنے حقائق آسکیں۔
اداکارہ ماہ نورنے کہا کہ اوم پوری صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک کی فلموں اوردیگرپروجیکٹس میں کام کرنے والے ورسٹائل اداکارتھے۔ ان کواگرسوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے تواس کے پیچھے کام کرنے والوں کوسامنے لایا جائے۔ ان کا ایک بیان انتہا پسند ہندوؤں کواتنا چبھا کہ ان کو’’ مہان سے شیطان ‘‘ بنادیا گیا۔
اس موقع پرہی ان کومارنے کی دھمکیاں ملنے لگی تھیں اوراس حوالے سے بہت سی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کررہی تھیں۔ اب تویوں ہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں بلکہ پلاننگ سے کی جانے والی کارروائی ہے جس کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔
اداکارہ ریجاعلی نے کہا کہ اوم پوری جیسے خوبصورت اداکاراورانسان کواگرواقعی ہی اس قدر بے دردی سے مارا گیا ہے تواس پرجتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ اس سے بھارت کا اصل اور ’’مہان ‘‘چہرہ سامنے آگیا ہے۔ فلم، ڈراموں اورسیاسی پنڈالوں میں انسانیت، محبت اوربھائی چارے کا بھاشن دینے والوں نے ایک معصوم فنکارکواس قدرستایا کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار رہنے لگے تھے۔ اس سے ایک بات توثابت ہوجاتی ہے کہ بھارت میں سچ بولنے کی سزا موت سے کم نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔