مودی کا منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا، بھارتی عالم دین کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2017
 نریندر مودی  کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے، مسلم عالم دین۔  فوٹو: فائل

نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے، مسلم عالم دین۔ فوٹو: فائل

کولکتہ: بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ 

مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے  ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوریٰ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ  نریندر مودی  کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔