مصر میں چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  پير 9 جنوری 2017
دھماکے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو:فائل

دھماکے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو:فائل

قاہرہ: مصر کے شہر سینائی میں  چیک پوسٹ پرخود کش حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی شہر سینائی  میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرخود کش ٹرک حملے کے نتیجے میں  9 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے جنہیں  اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کو چیک پوسٹ سے ٹکرادیا جس کے بعد مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر میں بھی سینائی میں سیکیورٹٰی چیک پوسٹ پرخود کش کار حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔