بلدیہ ٹائون: فیکٹری آتشزدگی کیس سیشن عدالت منتقل

اسٹاف رپورٹر  اتوار 30 دسمبر 2012
سماعت کے موقع پر فاضل عدالت نے ملزمان کو 5جنوری کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

سماعت کے موقع پر فاضل عدالت نے ملزمان کو 5جنوری کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں مفرور و اشتہاری ملزم شاہ رخ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہونے پر باقاعدہ سماعت کیلیے ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے مقدمے کو سیشن جج غربی کی عدالت میں منتقل کردیا ہے۔

ہفتے کو مقدمے میں نامزد فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ ، شاہد بھائیلہ جنرل منیجر منصور احمد سیکیورٹی گارڈ فضل احمد ، علی محمد ارشد محمد کو جیل حکام نے پیشی کیلیے پیش کیا تھا۔

01

سماعت کے موقع پر فاضل عدالت نے ملزمان کو 5جنوری کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور مقدمہ سیشن عدالت بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔