ملتان میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، درجنوں ملبے تلے دب گئے

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2017
عمارت گرنے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ فوٹو؛ آئی این پی

عمارت گرنے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ فوٹو؛ آئی این پی

ملتان: بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس  روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں سے مزید ایک لاش نکال لی گئی ہے، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عمارت گرنے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور موقع پر موجود زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔