ایئربلیوطیارہ حادثہ 152افرادکی دوسری برسی آج منائی جائیگی

ٹکٹ خریدنے والے12افراد طیارے میں سفرنہ کرنے کے سبب محفوظ رہے تھے


Staff Reporter July 28, 2012
ٹکٹ خریدنے والے12افراد طیارے میں سفرنہ کرنے کے سبب محفوظ رہے تھے ۔ فائل فوٹو

YANGON: سانحہ ایئربلیوکوآج دو سال مکمل ہوگئے،دو برس قبل ا ئیربلیوطیارے کے سانحے میں زندگی کی بازی ہارنے والے152مسافروںکے اہلخانہ اپنے پیاروں کی یاد میں آج دوسری برسی منائیں گے،سانحہ ایئربلیو میں146مسافر اورعملے کے 6 ارکان بھی شامل تھے،

واضح رہے کہ ایئربلیوکا طیارہ کراچی سے اسلام آبادجارہا تھا ، 62سالہ پرویزاقبال چوہدریبدقسمت طیارے کی کمان کررہے تھے ،انھوں نے قومی ایئرلائن سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ایئر بلیو ایئرلائن کمپنی میں شمولیت اختیار کرلی تھی،بدقسمت طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں میںگرکر تباہ ہوگیاتھا، ٹکٹ خریدنے والے12افراد طیارے میں سفرنہ کرنے کے سبب محفوظ رہے،

ان میں محمد عابد ، رضوان ، آصف ، امتیازعلی کھوڑو ، اختر ،پرویزخضر،مہرین خان بجارانی،شاہین، سلیم احمد، سپنامنور،سید شاہین نقوی اور سعیدصلاح الدین شامل ہیں،اس سانحے کو تحقیقاتی اداروں نے پائلٹ کی غلطی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے