- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
آج بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، رضا ربانی
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام مظلوم ہیں ان کے لیے 60سالوں میں سنجیدگی سے سوچا نہیں گیا ،نتیجہ یہ ہے کہ آج بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل میں صحافی مجاہد بریلوی کی کتاب ’بلوچستان مسئلہ کیا ہے‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انکا کہنا تھا کہ اب جو ملک کے حالات ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ صرف آج محرومی بلوچستان کی عوام میں ہی نہیں ہے اس نے سندھ کا بھی رخ کرلیا ہے ، اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بلوچستان کو جتنی عزت ملنی چاہیے تھی اور جتنا انکا حق تھا وہ نہیں ملی جس کی وجہ سے پہلے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوئی مگر اب حکمرانوں کی احساس لاتعلقی کی وجہ سے وہاں کی عوام باغی ہوچکی ہے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اگر اس مسئلے کو روایتی فیصلوں سے حل کرنے کی کوشش کی تو مزید الجھائو بڑھے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما لشکری رئیسانی نے کہا کہ پاکستان روز اول سے سامراج کا تحفظ کررہا ہے اور عوام کے ساتھ زیادتیاں کررہا ہے ،روز اول سے آج تک نااہل حکمران اس ملک میں قابض رہے ہیں اور انھوں نے عوام کی معاشی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں لی، نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مجاہد بریلوی نے 28سال قبل اپنے کالم میں یہ تمام مسائل لکھے تھے جو آج سامنے ہیں مگر افسوس ان کا حل نہیں نکل سکا، بلوچستان کئی حوالوں سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے ،ہمیں اس کے بارے میں اب سوچنا ہوگا۔
قوم پرست رہنما میر طاہر بزنجو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام سیاسی جھگڑوں کی نذر ہوگئے ہیں اگر حکمران مجاہد کی کتاب ایک بار پڑھ لیتے تو انھیں مسئلے کا حل ضرور مل جاتا ،مجاہد بریلوی کا شمار ملک کے ان چند قلمکاروں میں ہوتا ہے کہ جو سچائی سے مسائل کو لکھتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا کہ اس ملک کے حقیقی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کبھی فکر نہیں رہی ،اب یہ تماشا ختم ہوجانا چاہیے ورنہ عوام ایوانوں سے اپنے پیسوں پر پلنے والے حکمرانوں کو گریبان پکڑ کر نکالے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد بریلوی نے کہا کہ جو باتیں آج اس محفل میں ہوئیں ان پر سچائی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں اگر مل کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تو اس کو جلد حل کرسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔