- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پربھانجے کے ہاتھوں خالہ سمیت 6 افراد قتل
ٹیکسلا: تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔
ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسرکیانی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اورچارگھریلو ملازم شامل ہیں، قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔