گلوکار بلال سعید ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
عدالت نے تفتیش کے لیے بار بار طلب کرنے کے باوجودحاضر نہ ہونے پرعبوری ضمانت مسترد کردی۔ فوٹو؛ فائل

عدالت نے تفتیش کے لیے بار بار طلب کرنے کے باوجودحاضر نہ ہونے پرعبوری ضمانت مسترد کردی۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی رضا سعید کی لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت مسترد کردی جس پر گلوکار بھائی سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

معروف گلوکار بلال سعید، ان کے بھائی رضا سعید پر ان کی گرل فرینڈ نوشین کی والدہ رخسانہ بیگم نے گھر سے زیورات اور نقدی چرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی مالیت 8 کروڑ بتائی گئی ہے جب کہ بیٹوں نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرائی تھی لیکن تفتیش کے لیے بار بار طلب کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت مسترد کردی جس پر گلوگار بلال سعید بھائی سمیت لاہور ہائیکورٹ کےاحاطے سے فرارہوگئے۔

دوسری جانب گلوکار کے احاطہ عدالت سے فرار کے بعد تلاش شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔