کراچی میں دودھ 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
دودھ کی قیمت 80 سے بڑھ کر 84 روپے فی لیٹر ہوگئی جب کہ فروری اور مارچ میں قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ فوٹو؛ فائل

دودھ کی قیمت 80 سے بڑھ کر 84 روپے فی لیٹر ہوگئی جب کہ فروری اور مارچ میں قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: صدر فارمرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد دودھ 80 سے 84 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ کردیا گیا ہے، فارمز ایسو ایشن کے صدر شاکر عمر کے مطابق دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 80 سے بڑھ کر 84 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ فروری اور مارچ میں دودھ کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق دودھ کے نئے نرخ سرکاری نرخ سے 13 روپے فی لیٹر زیادہ ہیں، کمشنر کراچی کی جانب سے 71 روپے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں لیکن اب تک 80 روپے فی لیٹر دودھ بیچا جارہا تھا جس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔