آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
آغا سراج درانی نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

آغا سراج درانی نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج دراج قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور وہ نئے باضابطہ گورنر کی تقرری تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے

واضح رہے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی علالت کے باعث 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔