حارث سہیل قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پُرعزم

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
موجودہ فٹنس سے مطمئن ہوں اور رنز بنانے کی بھوک مزید بڑھ گئی ہے، آل راؤنڈر ۔ فوٹو: فائل

موجودہ فٹنس سے مطمئن ہوں اور رنز بنانے کی بھوک مزید بڑھ گئی ہے، آل راؤنڈر ۔ فوٹو: فائل

لاہور: آل راؤنڈر حارث سہیل قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پُرعزم ہیں۔

حارث سہیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کا راستہ ہموار کروں گا، موجودہ فٹنس سے مطمئن ہوں اور رنز بنانے کی بھوک مزید بڑھ گئی ہے۔ 28 سالہ پلیئر نے مزید کہا کہ میرا پہلا ہدف پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اس کے بعد مارچ میں دورۂ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ملائیشین کرکٹ ٹیم کے خلاف حارث نے گزشتہ دنوں 112 گیندوں پر 119 رنز بنائے، ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔