بگ بیش میں سلواوور ریٹ پر برینڈن میک کولم کو معطلی کا سامنا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
ہوریکینز سے مقابلے میں بھی تاخیر کا خمیازہ ہر کھلاڑی کو 500 ڈالر جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

ہوریکینز سے مقابلے میں بھی تاخیر کا خمیازہ ہر کھلاڑی کو 500 ڈالر جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔ فوٹو: فائل

برسبین: بگ بیش میں برسبین ہیٹ کو اپنے اگلے میچ میں کپتان برینڈن میک کولم سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔

برینڈن میک کالم کے سر پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے، ٹیم نے بدھ کو پراسکورچرز کے خلاف میچ میں 90 کے بجائے 96 منٹ میں اپنے کوٹے کے اوورز مکمل کیے تھے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب وہ بولنگ میں وقت سے پیچھے رہی،اس سے قبل 30 دسمبر کو ہوریکینز سے مقابلے میں بھی 5.5 منٹ تاخیر کا خمیازہ ہر کھلاڑی کو 500 ڈالر جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔ تازہ سلو اوور ریٹ کے حوالے سے بی بی ایل میچ کمیٹی کا فیصلہ جمعرات کو سامنے آئے گا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔