- ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کی سالگرہ؛ گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین
- ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ
- اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، فضل الرحمان
- اسرائیل کا دمشق پر راکٹ حملہ، 3 فوجی اہلکار جاں بحق
- وزیراعظم کا جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری اقدامات کا حکم
- کراچی میں موسم ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
- گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں’غیرت کے نام‘ پر قتل
- شیریں مزاری پر جب مقدمہ بنایا گیا تو وہ چھ سال کی تھیں، فواد چوہدری
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- موسمیاتی تبدیلی انسان کو بھرپور نیند سے محروم کر دے گی، تحقیق
- کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے وفاق کی امدادی کارروائیاں
- شیریں مزاری پر مقدمہ عثمان بزدارکی حکومت میں درج کیا گیا، مریم نواز
- رشید دوستم سمیت 40 جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانے کا فیصلہ
- وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات
- سونے کے نرخ میں ایک بار پھراضافہ
- وزیراعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کی رہائی کا حکم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید، ایک شدید زخمی
- انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
- تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلیے تاریخی قربانی دی،قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کی گڑھی خدابخش میں تاریخی جلسہ عام پرپارٹی رہنمائوں وکارکنوں کومبارکباد۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 5ویں برسی کی تقریبات بالخصوص جلسہ عام میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت پر پارٹی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں، رہنمائوں اور خاص طور پر کارکنوں کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک منظم، متحد، سرگرم، متحرک اور فعال پارٹی ہے جس کا ہر کارکن اور ہر جیالا اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے اور نظریے پر کاربند اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن اور پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، اس موقع پر ہمارے نئے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی جلسہ عام سے تاریخی خطاب کیا، ان کے اندازخطابت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی تصویروں کا عکس نمایاں جھلک رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہر دور میں ناعاقبت اندیش عناصر اور سازشی ٹولے پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کیلیے کوشاں رہے ہیں لیکن انھیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور یہ واحد پارٹی ہے جس کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی و قیام کیلیے جو قربانی دی، وہ جدوجہد کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائیگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی 5ویں برسی پرفقید المثال اور عظیم الشان جلسہ عام میں لاکھوں افراد کی شرکت اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارٹی کے کارکن اور جیالے آج بھی ماضی کے جذبے اور ولولے سے سرشار ہیں اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انقلابی فکر اور ترقی یافتہ پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک ایک بھی فرد ضرورت مند ہوگا، تب تک پارٹی کے فعال نظریاتی پروگرام روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔