روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث ہے، نومنتخب امریکی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017

روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے، ریکس ٹلرسن : فوٹو : فائل

روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے، ریکس ٹلرسن : فوٹو : فائل

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے لئے خطرے کا باعث اور اس کی سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کی سماعت کے موقع پر نومنتخب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کے لئے روس خطرے کا باعث ہے اور روس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کے مترادف ہیں ایسے اقدامات پر روس کا احتساب ضروری ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ روس کے عزائم کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ کھلے مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ امریکا اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ریکس ٹلرسن نئے امریکی وزیر خارجہ نامزد

نومنتخب وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے بحیرہٴ جنوبی چین میں جزیرہ تعمیر کرنے کے معاملے پر کہا کہ  خطے میں چین کا یہ اقدام بین الاقوامی ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر متنازع علاقوں پر قبضہ جمانے کے مترادف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔