پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں، وزیراعظم نوازشریف

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017
 کاسا 1000 منصوبہ پاکستان میں توانائی کےبحران کےخاتمےمیں معاون ثابت ہوگا، نواز شریف۔ فوٹو؛ فائل

کاسا 1000 منصوبہ پاکستان میں توانائی کےبحران کےخاتمےمیں معاون ثابت ہوگا، نواز شریف۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیرمعیشت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اقتصادی، معاشی اور توانائی کے شعبوں میں جاری تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک موثراصلاحاتی پروگرام پرعمل پیراہے اور علاقائی رابطوں کا فروغ ہماری ترقی کی حکمت عملی کے 7 ستونوں میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع موجود ہیں، گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان کی شرح نمو 4.84 فیصد سے زائد رہی، پاکستان کرغستانی حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں کو سراہتا ہے جب کہ کاسا 1000 منصوبہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔