گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ آج گورنر ہاؤس میں ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2017
نماز جنازہ میں صدر مملکت کے علاوہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت متوقع ہے۔ فوٹو:فائل

نماز جنازہ میں صدر مملکت کے علاوہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت متوقع ہے۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نمازِ جنازہ آج ڈیڑھ بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔

گورنرہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ  باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،  وفاقی و صوبائی وزرا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے ، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات اور عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز جنازہ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی طویل عرصے سے بیمار تھے تاہم بدھ کے روز سینے میں تکلیف کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

loading...