رینجرز نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار کو حراست میں لے لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017
رینجرز نے اسسٹنٹ رجسڑار عارف حیدر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، انتظامیہ جامعہ کراچی۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے اسسٹنٹ رجسڑار عارف حیدر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، انتظامیہ جامعہ کراچی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو حراست میں لے لیا۔

جامعہ کراچی انتظامیہ کے مطابق رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسڑار عارف حیدر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، عارف حیدر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ دوسری جانب عارف حیدر کی گرفتاری کے حوالے سے رینجرز نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پررینجرزکا چھاپہ؛ 5 افراد گرفتار

رینجرز اور پولیس نے سعود آباد، ماڈل کالونی، شریف آباد، لیاری، بھینس کالونی، کلفٹن اور دیگر علاقوں سے 40 ملزمان کو گرفتار کر کے ان  کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول، ریپیٹر، کارتوس، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان  برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق سیاسی جماعت اور 5  کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان میں  ٹارگٹ کلر،  بھتہ خور، اشتہاری، ڈکیت اور مفرور بھی  شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔