سونے کے ورق میں لپٹا پیزا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 جنوری 2017
پیزا میں دنیا بھر کے قیمتی اجزا شامل کئے گئے ہیں تاہم اوپر پیلی رنگت سونے کے اوراق کی وجہ سے ہے ۔ پیزا کا ایک نوالہ 5 ہزار، ایک سلائس 25 ہزار اور پورا پیزا 2 لاکھ روپے کا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

پیزا میں دنیا بھر کے قیمتی اجزا شامل کئے گئے ہیں تاہم اوپر پیلی رنگت سونے کے اوراق کی وجہ سے ہے ۔ پیزا کا ایک نوالہ 5 ہزار، ایک سلائس 25 ہزار اور پورا پیزا 2 لاکھ روپے کا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل

اتھیکا، نیویارک: امریکہ سے پاکستان تک پیزا عام لوگوں کا کھانا ہوتا ہے کیونکہ یہ کھانے میں لذیذ اور کم خرچ ڈش ہے۔ تاہم اب تمام تر پیزا کے بارے میں یہ بات درست نہیں کہی جاسکتی کیونکہ نیویارک کے ایک ریسٹورینٹ نے سونے کے ورق میں ملفوف ایک پیزا بنایا ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین پیزا بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

نیویارک کی انڈسٹری کچن ریسٹورینٹ نے ایک امیرعلاقے میں 24 قیراط میں لپٹا  ایک پیزا پیش کیا ہے جسے ’دی فینسی زا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سمندری جانور اسکوئیڈ کی قدرتی سیاہی، برطانیہ کے مہنگے ترین اسٹلٹن پنیر، فرانس کے ٹرفل، کھائے جانے والے قیمتی پھول اور کیسپیئن سمندر کے غذائی اجزا سے سجایا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایکواڈور سے منگوائے گئے سونے کے ورق لگائے گئے ہیں۔ ایک پیزا کی قیمت دو ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی دو لاکھ روپوں سے کچھ زیادہ ہے۔

ریستوران کے چیف شیف براؤلیو بونے کے مطابق یہ ایک مہنگا کھانا ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو کچھ الگ کھانے کے خواہش مند ہیں۔ پیزا میں شامل ہر شے بہت خاص ہے جو اسے بہت خستہ اور لذیذ بناتی ہے۔ ایک بڑے پیزا کی قیمت دو لاکھ اور ایک ٹکڑے (سلائس) کی قیمت 25 ہزار روپے جبکہ ایک نوالے کی قیمت 5 ہزار روپے ہے۔

اگر آپ اس قیمتی پیزا کھانے کا شوق اور سکت رکھتے ہیں تو 48 گھنٹے پہلے آرڈر دینا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔