زرداری دبئی، بلاول امریکا سے واپسی پر انتخابی مہم چلائیں گے

ملک سعید اعوان  جمعـء 13 جنوری 2017
دونوں رہنماؤں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

دونوں رہنماؤں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے صدرآصف زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ضمنی الیکشن کیلیے انتحابی مہم دورہ امریکا سے واپسی پر شروع کریں گے۔

آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہوں گے جبکہ بلاول لاہورکی ریلی کے بعد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہونگے جس کے بعدوہ امریکاجائیں گے جہاں وہ ایک سے 2ہفتے قیام کریںگے۔

پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج اسلام آبادسے کراچی اور پھردبئی روانہ ہوںگے جہاںسے وہ واپس لاہورآئیںگے اور19 جنوری کواحتجاجی ریلی میں شرکت کریںگے جس کے بعدوہ بھی امریکا روانہ ہوجائیںگے۔ دونوں رہنماؤں کی واپسی کے بعد پیپلزپارٹی کے2ایم این اے سے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے تاہم یہ انتخابی شیڈول پرمنحصر ہے کہ کب انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔