لاہور: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 30 دسمبر 2012
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکوشدید زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکوشدید زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

لاہور: چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں جوبلی ٹاؤن کے پاس محافظ فورس کے اہلکاروں نے ناکے پر بغیر نمبرپلیٹ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنےکا اشارہ کیا جس پرموٹرسائیکل سواروں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکوشدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔