اندرون سندھ : خسرہ سے مزید 3 بچےجاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 84 ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 30 دسمبر 2012
خسرہ سے متاثرہ علاقوں کی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں بچےبڑی تعداد میں زیرعلاج ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

خسرہ سے متاثرہ علاقوں کی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں بچےبڑی تعداد میں زیرعلاج ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں خسرہ سے مزید تین بچےجان کی بازی ہارگئے، 13 دنوں ميں ہلاکتوں کی تعداد 84 ہوگئی۔

کندھ کوٹ، صالح پٹ، ٹھل، گڑھی خیرو اور تنگوانی سمیت خسرہ سے متاثرہ علاقوں کی سرکاری اورنجی اسپتالوں میں بچےبڑی تعداد میں زیرعلاج ہیں، خسرہ کے باعث تحصیل صالح پٹ کے گاؤں ربن ميں 4 سال کی عمرکے ارمان اور تحصیل ٹھل کے گاؤں محمد مراد ميں 3 سال کی بچی شربت دم توڑگئی، دوسری جانب سیکریٹری صحت سندھ آفتاب کھتری کا کہنا ہے کہ طبی اقدامات کے مثبت نتائج نظر نہيں آرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔