- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
جنیدخان توقعات پرپورا اترےاورناصرجمشید کی بیٹنگ نے میچ جتوایا،مصباح الحق
چنئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں جنید خان نے توقع کے مطابق بالنگ کی اور ناصر جمشید کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے فتح سے ہمکنار کرایا۔
چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ گراؤنڈ کنڈیشنز کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم میچ کے ابتدائی اوورز کے بعد وکٹ آسان ہوگئی تھی۔ پچ میں نمی کے باعث انہوں نے جنید خان سے جو توقعات قائم کی تھیں وہ ان پر پورا اترے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت کی جانب سے بڑا ہدف نہیں دیا گیا تھا تاہم ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کے باعث ایک موقع پر ٹیم دباؤ میں آگئی تھی لیکن ناصر جمشید اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔