ہمیشہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کیا،ندیم

شوبز رپورٹر  پير 31 دسمبر 2012
پاکستان میں کوئی بھی بھارتی فلم ہماری فلموں جیسا بزنس نہیں کرسکی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں کوئی بھی بھارتی فلم ہماری فلموں جیسا بزنس نہیں کرسکی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔

نمایندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے لینڈ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے ہمیشہ بھارتی فلموں کا مقابلہ کیا ہے اور معیاری فلمیں بنائی ہیں ابھی بھی اگر مل کر فنکار اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد محنت کریں تو ہم کامیاب ہوسکتے ہیں مگر کچھ وقت لگے گاپاکستان میں ابھی تک کوئی بھارتی فلم پاکستانی فلموں کے برابر بزنس نہیں کرسکی ہے۔

ندیم کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان کا ڈرامہ معیاری ہے نئے فنکار محنت سے کام کررہے ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید جدت آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔