میرپورخاص: ٹریکٹر ٹرالی گدھا گاڑی پر الٹ گئی، 3 افراد ہلاک، 1زخمی

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 31 دسمبر 2012
دلبر مہر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا فوٹو: فائل

دلبر مہر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا فوٹو: فائل

میرپورخاص: میرپورخاص کے قریب دلبر مہر تھانے کی حد میں ٹریکٹر ٹرالی اوور ٹیک کرتے ہوئے گدھا گاڑی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے 15کلو میٹر دور دلبر مہر تھانے کی حدود میں گنے سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ایک گدھا گاڑی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کاٹھری کے رہائشی میگھواڑ برادری کے 15سالہ شری متی رامنا، 16سالہ تارا چند اور 17سالہ مکیش موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 20 سالہ سوم جی شدید زخمی ہوگیا۔

06

لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعدلاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، دوسری جانب دلبر مہر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایچ او دلبر مہر تھانہ ضمیر بیگ لغاری کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا، جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔