- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
کولکتہ ون ڈے میں 290 فائٹنگ اسکور ہوگا، شعیب محمد

چنئی کے مقابلے میں کولکتہ میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، شعیب محمد۔ فوٹو: فائل
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ لمبی بیٹنگ لائن بھارت کے کام آگئی۔
دھونی نے ٹیل اینڈرزکے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، پاکستانی بولرز نے آخر میں چندگیندیں بھی خراب کیں، پاکستانی اننگزمیں ناصر جمشید اوریونس خان نے پراعتماد بیٹنگ سے فتح کا راستہ آسان بنایا، ایک دو کیچز کے سوا گرین شرٹس کی فیلڈنگ بھی اچھی رہی، انھوں نے کہا کہ کولکتہ میں کنڈیشنز ذرا مختلف ہونگی، آئوٹ فیلڈ تیز اورگراؤنڈ بڑا ہے، سنگلز ڈبلز پر انحصار کرنا پڑے گا،290 کے قریب اسکور فائٹنگ ہوگا۔
سرفراز نوازکا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتنے کا بھرپورفائدہ اٹھایا۔فاسٹ بولرز نے ہوا اور وکٹ میں نمی کو دیکھتے ہوئے لیٹ سوئنگ کرکے حریف ٹیم کوخاصا پریشان کیا، لنچ کے بعد کنڈیشنز کافی بہتر ہوگئی تھیں، پاکستانی بولرز بھی تھوڑے دھیمے پڑ گئے، محمد عرفان نے بھی شروع میں اچھی بولنگ کرنے کے بعد چند خراب گیندیں پھینکیں، کارکردگی میں تسلسل لانے کیلیے پیسر کو فٹنس پر مزید توجہ دینا ہوگی۔
سکند بخت نے کہا کہ بولرز ہمیشہ سے ہماری قوت رہے ہیں،ایک جائے تو دوسرا جگہ لینے کیلیے تیار نظر آتا ہے، جنید خان کو موقع ملا تو اس نے بھی اپنا انتخاب درست کر دکھایا، چنئی میں پرفارمنس ان کے آئندہ کیریئر کیلیے سنگ میل ثابت ہوگی، انھوں نے کہا کہ عمر گل ٹوئنٹی20 میچ کے برعکس ردھم میں نظر نہیں آئے لیکن انھیں تھوڑا وقت دینا ہوگا،موقع ملتے ہی ایک بارپھربھرپور فارم میں آجائیں گے، یونس خان نے اپنا تجربہ دکھایا، ناصرجمشید بھی صلاحیت کے مطابق کھیلے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔