- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اربوں روپے کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور باہمی تجارت میں اربوں روپے کی انڈر انوائسنگ (ٹیکس و ڈیوٹی سے بچنے کیلیے مصنوعات کو کم ظاہر کرنا) کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ انڈر انوائسنگ لیدر کے جوتے، چائے کی پتی، پرفیوم، کاسمیٹکس، بجلی اور کھیلوں کے سامان سمیت دیگر اشیا پر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف لوکل انڈسٹری کے ساتھ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ تجارتی خسارہ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان کو اے پی ٹی ٹی اے کے ذریعے درآمدات اور پاکستان میں درآمدات کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق فروزن چھوٹے گوشت پر 282 فیصد انڈر انوائسنگ کی جاتی ہے،گرین چائے میں 156 فیصد، بلیک ٹی کے 3 کلو کے پیکٹ تک میں 296 فیصد، ویٹرنری میں استعمال ہونے والی ویکسین میں 474فیصد، اینٹی بائیوٹیک دواؤں میں 103فیصد، پرفیومز وغیرہ پر 124 فیصد، آئی میک اپ کے سامان پر 659 فیصد، واشنگ اینڈ کلیننگ کی اشیا پر 122فیصد، فوٹو پلیٹس اور فلم پر 251فیصد،کلاتھنگ اسیسریز پر 347فیصد،فلوٹنگ پیپرز پر 223فیصد،وولن فیبریکس407فیصد،ٹیکسٹائل فیبریکس پر 180فیصد، شالز پر 960 فیصد، دستانے، ٹیکسٹائل کے سامان پر 1805فیصد، ٹینٹ ٹیکسٹائل مٹیریل پر 116 فیصد، کھیلوں میں استعمال ہونے والے جوتوں پر 212 فیصد ،جوتوں پر 87فیصد ، لیدر کے جوتوں پر 1204فیصد، ڈرنکنگ گلاسز پر 222فیصد، اسٹینڈر وائر، روپس، آئرن اور اسٹیل کی کیبل پر91 فیصد، آئرن اور اسٹیل کے گرل، نیٹ، اور فینسنگ پر 146فیصد انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے، میز، کچن اور دیگر گھریلو اشیا پر 144فیصد،آئرن یا اسٹیل کی اشیا پر 163فیصد انڈر انوائسنگ، فرنیچر میں استعمال ہونے والے تالوں پر 118فیصد، میٹل کے قبضہ (حرکتی جوڑ) پر 116فیصد،فولادی تزئین و آرائش کی اشیا پر820فیصد،آٹو میٹک سرکٹ بریکر پر 748فیصد ،کاپر کی موصل تار پر113فیصد ،چھت اور دیواروں پر لائٹس فٹنگ کی اشیا پر 232فیصد انڈر انوائسنگ کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔