- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
برسبین ویمنز ٹینس: سرینا ولیمز اور پیٹراکیوٹو نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا
ٹینس: فرانس کی میتھالی جوہانسن ریٹرن شاٹ کھیل رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
برسبین: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے برسبین ویمنز ٹینس کا پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔
سرینا نے ہموطن وارویرا لیپچنکو کا قصہ 6-2،6-1 سے تمام کیا جبکہ چھ سیڈ کیوٹوا نے اسپینش حریف کارلا سواریز نیوارو پر 6-3،6-4 سے غلبہ پایا، پولش پلیئر ارسزیلا ریڈوانسکا نے آسٹریا کی تمیرا پاسز کو 2-6،6-0 اور 6-2 سے پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، آسٹریلیا کی جرمیلا گیجڈسووا نے اطالوی حریف روبریٹا ونسی کو 4-6،6-1 اور 6-3 سے قابو کرلیا، روس کی اناستاسیا پاولیچنکووا نے جمہوریہ چیک کی لوسیا ہارڈیکا کو 6-3،3-6 اور 6-3 سے زیر کیا۔
تفصیلات کے مطابق برسبین ویمنز انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی انجری کے بارے میں پائے جانے والے تمام خدشات دور کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، انھوں نے ہموطن وارویرا لیپچنکو کو مات دی، تھرڈ سیڈ 31 سالہ سرینا نے گذشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا سے نمائشی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس کی وجہ انھوں نے حال ہی میں اپنے پائوں کے انگوٹھے کی سرجری بیان کی تھی، تاہم برسبین ایونٹ میں وہ مکمل چاق و چوبند نظر آئیں، 15 مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح سرینا نے جلد ہی کھیل میں ردھم پاتے ہوئے محض59 منٹ میں حریف کا بوریا بستر گول کردیا، کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچ کے آغاز سے قبل میں اپنی انجری کی وجہ سے کچھ نروس تھی لیکن مجھے دوران میچ پائوں میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور سب کچھ ٹھیک رہا۔
سرینا ولیمز کیلیے سال 2012 کا اختتامی نصف حصہ نہایت شاندار رہا، جس میں انھوں نے لندن اولمپکس، ومبلڈن، یوایس اوپن اور سیزن کا اختتامی ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتا، سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کیوٹوا نے بھی متاثر کن آغاز کریا، انھوں نے اسٹریٹ سیٹ میں اسپین کی کارلا سواریز نیوارو کو ہرادیا۔دوسری جانب پرتھ میں جاری مکسڈ ٹیم ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے گروپ ’ اے ‘ میں اسپین نے فرانس کو 2-1 سے ہرادیا، مینز سنگلز میں جوئے ولفریڈ سونگا نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو 7-5 اور 6-3 سے مات دی تاہم اسپین کی انابیل میڈینا گوریجس نے فرنچ پلیئر متھالی جوہانسن کو 6-3،6-2سے زیر کرکے حساب برابر کردیا۔
مسکڈ ڈبلز میں میڈینا گوریجس اور ورڈاسکو نے جوہانسن اور سونگا کو 6-3،6-3 سے قابو کرلیا۔گروپ ’بی ‘ میں امریکا نے جنوبی افریقہ کو 2-1 سے ٹھکانے لگادیا، ویمنز سنگلز میں امریکا کی وینس ولیمز نے چینیلی شیپرز کو 4-6،6-2اور 6-3 سے مات دی، تاہم مینز سنگلز میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو جون اسنر نے 7-6(7/0)،7-6(7/5) سے زیر کرلیا، مکسڈ ڈبلز میں وینس ولیمز اور اسنر نے شیپرز اور اینڈرسن پر 6-3،6-2 سے غلبہ پالیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔