افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2017
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگیا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والے افراد ٹرک میں قریبی گاؤں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم سےٹکرا گیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ دھماکا دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کابل اور قندھاردھماکوں میں 39 افراد ہلاک

واضح رہے کہ چند روز قبل افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔